زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 4 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک فوٹو:فائل

مزید خبریں

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 50 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور ملک کے  مجموعی ذخائر 15 ارب 50 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 4 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا اور سرکاری ذخائر 8 ارب 39 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 10 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

Loading...

Comments are closed.