نیدر لینڈ کی ملکہ کا دورہ پاکستان کا اعلان

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما کی فائل فوٹو

مزید خبریں

 اسلام آباد: نیدر لینڈ کی ملکہ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جلد اسلام آباد آئیں گی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔

ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہوگا جب کہ  ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Loading...

Comments are closed.