ڈیرہ بگٹی؛ این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی

اس حلقے سے شاہ زین بگٹی منتخب ہوئے تاہم آزاد امیدوار کے نتائج چیلنج کرنے پر سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا (فوٹو : فائل)

مزید خبریں

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی، شاہ زین بگٹی کی اس نشست کو آزاد امیدوار نے چیلنج کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ آج ہوگی جس کے لیے 18 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی این اے 259 کی اس نشست سے 2018ء کے الیکشن میں نواب زادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے تاہم آزاد امیدوار طارق کھیتران نے29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جواب میں سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو این اے 259 کے ان 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا جس پر آج عمل درآمد کیا جائے گا۔

Loading...

Comments are closed.