سونے کے نرخ مزید بلندی پر پہنچ گئے

سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں (فوٹو: فائل)

مزید خبریں

 کراچی: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت کے باعث عالمی تجارت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سونے کے نرخ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت مزید 3 ڈالر اضافے کے ساتھ 1531 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روہے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 76 ہزار 303 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 1130 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 59 پیسے بڑھ کر 968 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

Loading...

Comments are closed.