افغان ٹرکوں کو پشاور سے کراچی تک مال لانے کی اجازت دی جائے، افغان وفد

پھلوں سمیت دیگر مصنوعات پر زائد ڈیوٹی باہمی تجارت میں رکاوٹ ہے، افغان حکام (فوٹو: فائل)

مزید خبریں

کراچی:  افغانستان نے پاکستان کے لیے برآمد ہونے والے پھلوں سمیت دیگر مصنوعات پر زائد کسٹمز ڈیوٹی کو تجارت کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

افغان وفد نے سرحد چیمبر آف کامرس کے ساتھ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان طور خم سرحد پر ان مصنوعات کی ڈیوٹی کے تعین کا اختیار سرحدوں  سے متصل کلکٹریٹس کودے تو تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔

وفد نے تجویز دی کہ افغان ٹرکوں کو پشاور سے کراچی تک ترسیل کی اجازت دی جائے تاکہ افغان حکومت پاکستانی ٹرکوں کو کابل سے وسطی ایشیا تک ترسیل کی سہولت دے۔

Loading...

Comments are closed.