(ن) لیگ کے رکن اسمبلی کا حریم شاہ کے ساتھ رقص، ویڈیو منظرعام پر

رکن اسمبلی محمد امین حریم شاہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے (تصاویر اسکریب گریب)

مزید خبریں

پشاور: گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کے تعلقات کی خبروں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی اور آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی محفل ہے جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے رہے۔

Muslim league MPA Gilgit Biltistan Muhammad Amin

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا۔

Loading...

Comments are closed.