پاکستان کے مختلف شہروں میں ‘طلبہ یکجہتی مارچ’

مزید خبریں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طالب علم ‘یکجہتی مارچ’ کر رہے ہیں۔

طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بائیں بازو کے حامی طلبہ سڑکوں پر آئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے انقلاب اور طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

طلبہ یکجہتی مارچ کے لیے گزشتہ چند روز سے جامعہ پنجاب سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے تیاریاں کی جارہی تھیں۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ یونین پر عائد پابندی اٹھائی جائے اور انہیں اظہار رائے کی آزادی دی جائے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طلبہ یونین پر پابندی غیر جمہوری ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو یکجہتی مارچ کے لیے پروگریسو لیبر فیڈریشن اور پاکستان بھٹہ مزدور یونین کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Loading...

Leave A Reply

Your email address will not be published.