میکسیکو پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپ میں 4 اہلکار اور 10 کارندے ہلاک

منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

مزید خبریں

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں پولیس نے جرائم پیشہ مسلح گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 10 کارندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست کواہویلا میں ٹرک اور موٹر سائیکلوں پر سوار جرائم پیشہ مسلح افراد نے ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا، اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور دونوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح گروہ کے 10 کارندے بھی مارے گئے۔

یہ خبر پڑھیں: مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک

جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جس میں انہوں نے منشیات فروش گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا عندیہ تھا۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو میکسیکو پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے اور کئی پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میکسیکو میں حملہ آوروں نے بار کو آگ لگادی،  23 افراد جھلس کر ہلاک

میکسیکو نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی آڑ میں امریکی فوج کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، امریکا ایسی کسی بھی غلطی سے باز رہے۔ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ گروہ کیخلاف میکسیکو پولیس اور فوج برسوں سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Loading...

Comments are closed.