ساﺅتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مزید 2 سونے کے تمغے جیت لئے

کٹھمنڈو میں جاری گیمز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مجموعی تمغوں کی تعداد 126 ہو گئی

مزید خبریں

ساﺅتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مزید 2 سونے کے تمغے جیت لئے، دونوں طلائی تمغے جوڈو کی بدولت پاکستان کے حصہ میں آئے۔

کٹھمنڈو میں جاری گیمز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مجموعی تمغوں کی تعداد 126 ہو گئی، ان میں 31 گولڈ، 37 چاندی اور58 کانسی کے میڈلز شامل ہیں، پیر کو دونوں طلائی تمغے جوڈو کی بدولت پاکستان کے حصہ میں آئے۔

حامد علی نے100 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا جب کہ شاہ حسین شاہ نے100 کلوگرام مائنس کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ اسی طرح پاکستانی کھلاڑی 4 سلور میڈلز بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔ یہ میڈل پاکستان نے جوڈو، سوئمنگ اور باکسنگ میں حاصل کئے۔

جوڈو میں پاکستان کے حصہ میں 2سلور میڈلز آئے، قیصر خان نے90 کلوگرام ویٹ کیٹگری جب کہ کرامت بٹ نے 81 کلوگرام میں جیتے، سوئمنگ میں بسمعہ خان نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں پاکستان کی طرف سے سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

باکسنگ کے 91 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ثناءاللہ نے پاکستان کے لئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح پاکستانی پلیئرز کانسی کے بھی 4 میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔ جوڈو میں بینش خان نے تیسری پوزیشن حاصل کیں جب کہ بیچ والی بال، کبڈی اور سوئمنگ کی ٹیمیں بھی پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ مجموعی طور پر بھارت 266 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، نیپال دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔

Loading...

Comments are closed.